سو روزہ ایجنڈے کا نفاذ کلیدی ہدف ہے: عمران خان

Last Updated On 02 September,2018 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اور کرپشن کے انسداد پر مکمل توجہ مرکوز رکھتے وہئے گورننس میں انقلاب برپا کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ان کی کابینہ اور صوبائی بیوروکریسی سے ملاقات کی جس میں اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اپنی اس میٹنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیرِاعظم نے بتایا کہ یہ ملاقات نہایت سود مند ملاقات رہی، میں نے ان سب پر واضح کر دیا کہ سو روزہ ایجنڈے کا نفاذ کلیدی ہدف ہے۔ کفایت شعاری اور کرپشن کے انسداد پر مکمل توجہ مرکوز رکھتے ہوئے گورننس میں انقلاب برپا کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔

وزیرِاعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی ناصر درانی سے بھی ملاقات کی جو پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ٹاسک فورس کی سربراہی کر رہے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

 

 

Advertisement