وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا

Last Updated On 01 September,2018 05:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا، ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں مہم کے آغاز کے موقع پر عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پودے لگائے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا، ایوان وزیراعلی لاہور میں مہم کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان اور وزیراعلی پنجاب نے ایک ایک پودا لگایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرائیں گے، سرکاری افسروں کو بھاری تنخواہوں پربھرتی نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز پر نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 100 دن کےاندر صحت اور تعلیم میں تبدیلی کا پلان واضح کر دیں گے، سبسڈی پر چلنے والے منصوبوں کا فوری آڈٹ کرایا جائے گا۔