لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران کی دارالشفقت آمد، یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اورکھانا بھی کھایا، خاتون اول نے داتا دربار پر بھی حاضری دی۔
ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں سیاسی مصروفیات تو دوسری جانب خاتون اول بشرہ عمران اپنی سہیلی فرح خان کے ہمراہ دارالشفقت پہنچ گئی، انہوں نے یتیم بچوں کیساتھ وقت گزارا اور دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔
خاتون اول، بشری بی بی نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، بچے خاتون اول کے ساتھ وقت گزار کر خوش دکھائی دیئے۔ دارلشفقت کے بعد خاتون اول نے داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔