اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیو، 4 مرسڈیز بینز، 16 ٹیوٹا کرولا، ایک ہنڈا، 3 سوزوکی اور ایک بس شامل ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ایم ہاؤس میں زیرِ استعمال گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیو، 4 مرسڈیز بینز، 16 ٹیوٹا کرولا، ایک ہنڈا، 3 سوزوکی اور ایک بس شامل ہے۔
قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار وزیرِاعظم آفس نے جاری کیا ہے، یہ اشتہار وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر جاری ہوا۔ خیال رہے کہ وزیرِاعظم نے قوم کے سامنے اپنی پہلی تقریر میں کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیرِاعظم نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ میں پی ایم ہاؤس میں موجود بُلٹ پروف گاڑیوں کو نیلام کروں گا، گورنر ہاؤسز اور وزرائے اعلیٰ کی رہائشگاہوں پر سادگی لائیں گے، خرچہ کم کریں گے۔ انہوں نے وزیرِاعظم ہاؤس میں ایک اعلیٰ تحقیقی یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔