اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزرات عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان آج لاہور کے دورے پر پہنچیں گے۔
زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کے دوران عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اُمیدواروں کے نام بھی زیربحث آئیں گے، ہفتے کوعمران خان پنجاب کابینہ سے خطاب کریں گے۔
ادھر پاکسان تحریک انصاف کے صدارتی اُمیدوار عارف علوی بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچیں گے، وہ اپنی آمد کے فورا بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے، عارف علوی کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے، پنجاب کابینہ کے اراکین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔