راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی، جی ایچ کیو میں انہیں اندرونی و بیرونی دفاعی امور پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کا جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، خارجہ، دفاع، اطلاعات، خزانہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ اعلیٰ فوجی حکام نے وزیراعظم کو خطے کی سکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل اور ایل او سی کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔
Prime Minister Imran Khan arrived to visit GHQ. Received on arrival by COAS. PM being briefed on defence, internal security and other professional matters.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 30, 2018
Ministers of Defence, Foreign Affairs, Finance, Information and Minister of State for Interior are accompanying the PM.
یاد رہے وزیرِاعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کچھ روز قبل پہلی باضابطہ ملاقات کی جس میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے وزیرِاعظم کو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بریف کیا۔
عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔