سمگلنگ اور ہنڈی کی موثر روک تھام، قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

Last Updated On 03 September,2018 09:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کا سمگلنگ اور ہنڈی کی موثر روک تھام کیلئے قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیرِاعظم کے زیرِ صدارت سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سمگلنگ اور ہنڈی سے رقوم کی غیر قانونی ترسیلات پر بریفننگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمگلنگ اور ہنڈی کی موثر روک تھام کیلئے قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، اس حوالے سے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں کسٹم، سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیرِاعظم کو پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کو انتظامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے مربوط اور منظم لائحہ عمل سے متعلقہ سفارشات آئندہ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

Advertisement