قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر کے ایک صحرائی علاقے نیل ڈیلٹا میں پتھر کے دور کے ایک گاؤں کا پتا چلا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس قدیم گاؤں کا انکشاف مصر اور فرانس کی آثار قدیمہ کی ٹیموں کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی مشن کے دوران کیا گیا۔ مصری وزارت آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ "الدقھلیہ" گورنری کے علاقے "تل السمارہ" میں کھدائیوں کے دوران قدیم گاؤں کا انکشاف فریڈرک گیو کی قیادت میں کام کرنے والی ماہرین آثارقدیمہ کی ٹیم نے کیا۔
قدیم گاؤں سے جانوروں کی ہڈیاں، نباتات کی باقیات، صوامع، پتھر کے برتن، آلات اور دیگر اشیاء ملی ہیں۔ یہ گاؤں ایک ہزار پانچ قبل مسیح کا ہوسکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل السمارۃ میں ایک پرانے گاؤں کی موجودگی کے شواہد 2015ء میں ملے تھے جس کے بعد سائنسدان اس کے بعض دوسرے پہلوؤں پر تحقیق کرتے رہے۔
ماہرین یہ جانچنے کی کوشش کررہے تھے کہ کیا یہ گاؤں مصر کی ابتدائی تاریخ کا حصہ اور اس دور کا ہے جب مینا بادشادہ نے دونوں حصوں کو ایک دوسرے سے ملایا تھا۔