لاہور: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض فوج نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔
قابض فوج کی جانب سے ضلع پلوامہ کے مختلف دیہاتوں میں گھر گھر تلاشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور چھرے فائر کیے جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سری نگراور پلوامہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔