لاہور: (دنیا نیوز) عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طویل جوڑ توڑ "سائرون" گروپ کی قیادت میں نیا پارلیمانی اتحاد قائم ہو گیا۔
مذہبی رہ نما مقتدیٰ الصدر اور وزیراعظم حیدر العبادی کی جماعت پر مشتمل یہ سب سے بڑا پارلیمانی اتحاد ہے۔ اتحاد میں شامل ہونےوالے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 177 ہوگئی ہے جن میں مختلف پارلیمانی جماعتیں شامل ہیں۔ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے مختلف پارلیمانی جماعتوں کےدرمیان اتحاد کی تشکیل پر بات چیت چل رہی تھی تاہم اس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث حکومت سازی کاعمل تعطل کا شکار ہے۔