کویت (نیٹ نیوز ) کویت میں "الوطنیہ" فضائی کمپنی نے طیاروں کی کمی کا بحران حل ہونے تک اپنا آپریشن جزوی طور پر روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت کمپنی کے پاس 3 طیارے ہیں جن میں سے دو طیارے اولمپس کمپنی سے کرائے پر لیے گئے تھے۔
الوطنیہ" فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک طیارے کے ساتھ اپنا آپریشن جاری نہیں رکھ سکتی۔ یہ امر طیارے میں کسی بھی فنّی خرابی پیدا ہونے کی صورت میں ہمارے صارفین کے لیے ضرر رساں ہو گا"۔
الوطنیہ کے مطابق اُس نے رواں سال 31 اگست کو اولمپس کمپنی کے ساتھ معاہدہ جاتی تعلق ختم کرنے اور کرائے پر لیے گئے دو A-319 ماڈل کے طیاروں کو سروس سے باہر کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اولمپس کمپنی کی جانب سے معاہدہ جاتی ذمّے داریوں کو ٹھیک طور پر پورا نہ کرنے کے پیشِ نظر کیا گیا۔
الوطنیہ فضائی کمپنی نے 6 برس کے وقفے کے بعد جولائی 2017ء میں اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا تھا اور اب ایک بار پھر جزوی طور پر آپریشن روک معطّل کر دینے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ "الکویتیہ" اور "الجزیرہ" فضائی کمپنیوں کے بعد "الوطنیہ" کو کویت میں تیسرا ایوی ایشن آپریٹر شمار کیا جاتا ہے۔