جدہ (دنیا نیوز ) سعودی عرب نے یمن میں سکول بس پر بمباری کو غلطی قرار دے دیا، بمباری میں چالیس بچوں سمیت اکیاون افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھاکہ بمباری غلط جگہ اور غلط وقت پر کی گئی، بس میں حوثی باغیوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
انہوں نے بمباری کو غلطی قرار دیا، نو اگست کو سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے صوبہ صعدہ میں ایک سکول بس پر بمباری کی جس سے بس میں موجود چالیس بچوں سمیت اکیاون افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔