پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا سعودی بندرگاہ جدہ کا دورہ

Last Updated On 01 September,2018 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے وفد نے رائل سعودی نیول فورسز کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی۔

رائل سعودی نیول فورسز کے تربیتی سکول میں پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان مختلف مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے سفیروں، نامور مقامی شخصیات اور رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا۔ پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

Advertisement