پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ

Last Updated On 12 July,2018 02:52 pm

ریاض: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ، رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز اور جوانوں نے جہاز کا استقبا ل کیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس سیف کی بحر ہند کے علاقے میں موجودگی پاک بحریہ کے حال ہی میں شروع کئے گئے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا مقصد بحری دہشت گردی، بحری قذاقی سے تحفظ فراہم کرنا اور خطے میں بحری امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس سیف کے عملے نے رائل سعودی نیول فورسز کے مختلف یونٹس کا بھی دورہ بھی کیا۔