کراچی: (دنیا نیوز) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نا سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 109 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر نیول بینڈ مسحور کن دھنیں فضا میں بکھیرتا رہا، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے نیول چیف کو سلامی دی۔
کامیاب کیڈٹس میں انعامات اور سناد تقسیم کی گئیں۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین، سعودی عرب، اردن، قطر کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ تقریب میں بحرین نیوی کے سربراہ کموڈور محمد یوسف الاآسام اور بحرین کوسٹ گارڈز کے سربراہ میجر جنرل علاؤالدین نے بھی شرکت کی۔