کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کر کے ڈوبنے والی ایرانی کشتی کے عملے کو بچا لیا، پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کیا۔
پاک بحریہ کے پی این ایس نصر اور دو سی کنگ ہیلی کاپٹرزنے کراچی سے 230 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کیا، الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے 11 افراد مشکلات کا شکار تھے۔
کھلے سمندر سے بچائے گئے کشتی کے عملے کو واپس ایران بھیجوانے کیلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔