جشن آزادی پر پاک بحریہ کی سینکڑوں کشتیوں پر مشتمل ریلی

Last Updated On 14 August,2018 09:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) یوم آزادی کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے جشن آزادی کچھ منفرد انداز میں منایا گیا، کراچی بندرگاہ پر سینکڑوں کشتیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی تو سمندر میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہوگئے۔

زمینی جشن کے ساتھ سمندر میں بھی آزادی کا جشن عروج پر، پاک بحریہ کی جانب سے 100 سے زائد کشتیوں پر آزادی ریلی نکالی گئی۔ سمندر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی میں شامل کشتیوں کو پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ ریلی میں جوان ماہی گیر، بچے اور بڑے سب کا جذبہ قابل دید ہے۔ پاک بحریہ کی اس ریلی میں منوڑہ اور بھٹ آئی لینڈ کے ماہی گیر شامل ہیں۔

Advertisement