لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارعمران شوکت علی عمان کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ انہیں عمان میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے یوم دفاع کے موقع پر ہونے والی تقریب میں پرفارمنس کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ وہ آج وہاں اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔ عمران شوکت علی نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر تہوار کے مو قع پر اپنے فنکاروں کو مدعو کرتے ہیں اور وہاں تہواروں کو خوبصورت اندازمیں مناتے ہیں۔