نوجوانوں کو بہتر اداکاری کی طرف محو سفر دیکھ کر خوشی ہوئی: توقیر ناصر

Last Updated On 13 September,2018 10:44 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام الحمرا تھیٹر فیسٹیول 2018 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الحمرا توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ نئی نسل کا اپنی دھرتی سے رشتہ و رابطہ دیدنی ہے۔ آج کے نوجوان کو ڈرامہ کے ہر شعبے میں بہتری کی طرف محو سفر دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انھوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ نوجوان الحمرا کے پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کریں۔ انکاکہناتھا ڈارمہ فیسٹیول کا مقصد ہماری دھرتی اور فضا میں پنہاں لازوال محبت اور امن وسلامتی کادرس عام کرنا تھا تا کہ ہماری اعلیٰ اقدار کو تازگی ملے۔ 

فیسٹیول کے ہر ڈرامہ میں معاشرتی وسماجی بہتری کے پیغامات عوام تک پہنچائے گئے جو ہمارے خاندانی نظام کو مستحکم بنانے میں مدد دینگے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر) عطا محمد کا کہنا تھا کہ 12ہزار لوگوں نے یہ فیسٹیول دیکھا جس کا مطلب ہمارا پیغام 12ہزار خاندانوں تک پہنچا ہے۔