لاہور: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو لگام ڈالنے کی تیاری کر لی، کسی پروپیگنڈا پوسٹ کو ہٹانے کے لیے کہا جائے تو ایک گھنٹے کے اندر ہٹانا ہوگا ورنہ بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔
یورپی یونین کا بڑا اقدام، سوشل میڈیا سے دہشتگردی پر مبنی پروپیگنڈا ہٹانے کی تیاری کرلی۔ حکام کی جانب سے جب بھی کسی پروپیگنڈا پوسٹ کو ہٹانے کی ہدایت موصول ہو تو سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایک گھنٹے کے اندر اسے ہٹانا ہوگا ورنہ سزا کے طور پر بھاری جرمانہ عائد کردیا جائے گا۔ یورپی یونین نے پارلیمنٹ میں بل پیش کردیا، یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر کا کہنا ہے کہ نئے بل کا مقصد عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔