بغداد: (دنیا نیوز) تکرت شہر کی مرکزی شاہراہ پر واقع مقامی ریسٹورینٹ کےقریب کار بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے قریب ہی کھڑے سات شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
عراقی صوبے صلاح الدین میں کار بم دھماکے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قریبی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔