ممبئی: (روزنامہ دنیا) کنگنا رناوت اورسونم کپور نے ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری شروع کر دی جس پربالی وڈ کی نظریں ان پر جم گئی ہیں۔
سونم کپورسے ایک تقریب کے دوران کنگنا کی جانب سے ہدایتکار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کئے جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کنگنا اس طرح کی بہت ساری باتیں کرتی ہیں اور ان کی اس طرح کی باتوں پر کبھی کبھی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن ان کی یہ شعلہ بیانی مجھے پسند آئی۔
کنگنا رناوت نے سونم کپور کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سونم کویہ حق نہیں کہ وہ مجھے یا میری زندگی کے کسی بھی معاملے پر بولیں۔ کنگنا نے کہا سونم اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی اچھا بولنے والی اور ان میں اتنی بھی اہلیت نہیں ہے کہ وہ خود کو دوسرے فنکاروں سے متعلق اظہار خیال کرنے سے روک سکیں۔