اداکارہ آدیتی سنگھ شوٹنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

Last Updated On 23 October,2018 02:50 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ پاکستان پہنچ گئیں، اداکارہ نے بتایا پاکستانی فنکاروں کیساتھ پاکستانی فلم ’’وجود‘‘میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔

بالی وڈ اداکارہ آدیتی سنگھ پاکستان پہنچ گئیں، اداکارہ نے بتایا پاکستانی فنکاروں کیساتھ پاکستانی فلم ’’وجود‘‘میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا، اب دوبارہ فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں اسی سلسلے میں پاکستان آئی ہوں، نئی فلم کی شوٹنگ تک پاکستان میں ہی رہونگی۔