لاہور: (روزنامہ دنیا) رنویر سنگھ کا شمار اس وقت بالی وڈ کے مشہور ترین نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی رنبیر الٹے سیدھے پہناوے زیب تن کرنے میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ آئے روز سخت تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں ایک بار پھر ان کیساتھ ہوا جب انہوں نے جامنی رنگ کے جوتے پہنے۔ ایک تقریب میں رنویر سنگھ نے شرکت کی اور بچوں کی پرزور فرمائش پر تصاویر بھی اتروائیں جن میں ان کے جامنی جوتے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے، بس پھر کیا تھا ناقدین کو موقع ہاتھ آ گیا اور رنویر کو خوب مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ حالانکہ وہ اس وقت اپنی شادی کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں مگر ناقدین انہیں تنقید کا نشانہ بنانے سے بالکل بھی نہیں چُوک رہے۔