ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم سشمیتا سین 27 سالہ ماڈل روہمن شاول کیساتھ اگلے سال شادی کریں گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے پیار کا اعلان کر دیا ہے ،سشمیتاسین کی دو ماہ قبل ماڈل روہمن شاول سے فیشن گالا میں ملاقات ہوئی اور اب انہوں نے روہمن شاول کیساتھ بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے رشتے کا اعلان کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں اگلے برس شادی کریں گے۔
یاد رہے سشمیتا سین کی 2 بیٹیاں ہیں۔ بڑی بیٹی کی عمر 19 اور چھوٹی محض 8 سال کی ہے۔ اداکارہ اپنی لے پالک بیٹیوں کے ساتھ اکثر مختلف تقریبات میں نظر آتی ہیں۔