ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ جب پہلی بار انہوں نے اپنی ہونے والی بیوی گینی کے گھر رشتہ بھیجا تو انکے سسر نے انہیں مسترد کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا وہ اور گینی 2005 میں کالج میں ملے تھے جب گینی کی عمر 19 اور ان کی 24 برس تھی، جب میرے مالی حالات تھوڑے ٹھیک ہوئے تو میری والدہ گینی کے گھر رشتہ لیکر گئیں تاہم گینی کے والد نے بڑے پیار سے بولا ’’شٹ اپ‘‘ اور مجھے مسترد کر دیا۔
کپل کہتے ہیں اسکے بعد میں ممبئی آ گیا اور میری کامیابی کا سفر شروع ہوگیا تاہم اس وقت بھی میں گینی کو بھولا نہیں تھا بعد ازاں 2016 میں، میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے گینی سے شادی کر لینی چاہیے اور میں نے اسے دوبارہ کال کی اور شادی کی پیشکش کی تاہم اس بار گینی کے والد نے مجھے مسترد نہیں کیا۔
واضح رہے کپل اور گینی 13 سال تک محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد اگلے ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ دونوں کے استقبالئے کی تقریب 22 دسمبر کو ہو گی۔