ممبئی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا اگر کسی فلم کا سکرپٹ مضبوط ہو تو موقع ملنے پر اپنی بہن کرینہ کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہو گی۔
بھارتی جریدے کو انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور کا کہنا تھا اگر سکرپٹ مضبوط ہوا تو انہیں اپنی چھوٹی بہن کرینہ کپور کیساتھ کام کرکے بیحد خوشی ہو گی۔ انہوں نے کہا وقت کیساتھ ساتھ فلموں میں خواتین کے کردارمزید مضبوط ہوئے ہیں۔
کرشمہ کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں اگر اچھے اور مضبوط کردار نبھائے ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو باکس آفس پر کیا رسپانس ملا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے بیوی نمبر ون جیسی کمرشل اور زبیدہ اور فضا جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے، ان فلموں کے کردار خواتین نے ہی لکھے تھے۔ کرشمہ کپور نے کہا کہ اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں۔