لاہور: (روزنامہ دنیا) فلموں میں تو اداکاروں کی کتنی ہی شادیاں ہوتی ہیں تاہم دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی اصل شادی آج انجام پائے گی. اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی آج ہو گی، اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بالی وڈ جوڑے نے اپنی شادی کو خاص انداز میں ترتیب دیا ہے جو بہت ہی دلچسپ اور حیرت کن ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور ڈریم گرل دپیکا پڈوکون یہاں دو شادیاں کرینگے۔ رنویر کی پہلی شادی آج سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت ہو گی جبکہ ان کی دوسری شادی ’’نارتھ انڈین‘‘سٹائل میں منعقد کی جائیگی کیونکہ دپیکا کا تعلق سائوتھ انڈیا سے ہے جبکہ رنویر سندھی اور پنجابی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔