لاہور: (روزنامہ دنیا) خود سے کم عمر اداکار سے شادی اور محبت کی خبروں پر اگرچہ تاحال ملائیکہ اروڑا نے کوئی بات نہیں کی تاہم اب انہوں نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے اداکار ارباز خان سے طلاق لئے جانے کے بعد کی زندگی پر بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔ جب اداکارہ ے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے بتایا وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات اٹھانا پسند نہیں کرتیں اور نہ ہی جوابدہ ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت خوش اور زندگی کی خوشیوں کے مزے لوٹ رہی ہیں۔ اپنی گفتگو میں ملائیکہ اروڑا نے نہ تو ارجن کپور سے محبت کے حوالے سے اعتراف کیا اور نہ ہی ان سے شادی سے متعلق کوئی وضاحت کی تاہم وہ اپنی حالیہ زندگی سے بہت مطمئن نظر آئیں۔