ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ ہیروئین پریتی زنٹا نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے اور وہ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں کہ ایسی فلم بنے جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا فلم چوری چوری چپکے چپکے میرے فنی کیریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی جس میں مجھے مدھوبالا کا کردار نبھانا پڑا تھا۔ فلم کی مشکلات کی کئی وجوہات تھیں لیکن ایک وجہ سلمان خان بھی تھے جو اس فلم میں میرے سر پر مجازی سنسر بورڈ کے سربراہ بنے ہوئے تھے جو ہمیشہ ہی اس بات کو باور کراتے کہ فلم میں کسی قسم کے نامناسب ڈائیلاگ اور نازیبا کپڑے نہ ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے سکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی۔