ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم یوں تو رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی تاہم سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ اور فلم لکھاری کانیکا ڈھلن کے ساتھ مقامی سینما فلم دیکھنے کے لیے گئیں۔
فلم لکھاری کانیکا ڈھلن نے مقامی سینما میں فلم دیکھنے کے بعد سارہ علی خان کے ساتھ بنائی گئی تصویریں شیئر کیں جن میں سیف علی خان کی بیٹی کو برقع میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
لکھاری کانیکا ڈھلن نے بتایا کہ سارہ علی خان نے نہ صرف برقع پہنا بلکہ انہوں نے اپنی شناخت بھی نصرت کے نام سے کروائی۔ تصاویر میں سارہ علی خان کو برقع میں دیکھ کر انہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔