بھارتی ٹی وی اداکارہ تاجر کے قتل کے الزام میں زیر حراست

Last Updated On 10 December,2018 10:33 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ٹی وی اداکارہ دیبولینا بھاٹاچاریہ کو مقامی تاجر کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ اداکارہ کیساتھ بھارتی سیاستدان اور سابق بی جے پی رہنما سچن پاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا کی سنسکاری بہو گوپی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ دیبولینا بھاٹاچاریہ کو آسام پولیس نے بھارتی تاجر راجیشور کیشوری لال کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

اداکارہ پر تاجر کے قتل میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ اداکارہ کیساتھ بھارتی سیاستدان اور سابق بی جے پی رہنما سچن پاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔