ممبئی: (روزنامہ دنیا) کینسر کے مرض میں مبتلا بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے دو ماہ امریکا میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں۔
سونالی باندرے کے شوہر گولڈی بہل نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ سونالی باندرے کا امریکا میں علاج مکمل ہوگیا ہے لیکن ان کے باقاعدہ چیک اپس جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سونالی اب ٹھیک ہیں اور وہ تیزی سے بہتری کی طرف جا رہی ہیں اسی لیے اب ان کا علاج بند کردیا گیا ہے۔
ممبئی آنے سے قبل سونالی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ فاصلے دلوں کوتوڑ دیتے ہیں اور یہ سچ ہے لیکن ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ ہمیں سکھاتے بھی ہیں۔