ممبئی: (روزنامہ دنیا) اداکار شاہد کپور کے بارے میں بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں تاہم اداکار کے گھر والوں نے انہیں کینسر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں سٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں شاہد کپور فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوئے ہیں۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے کینسر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شاہد کے مداح تشویش کا شکار ہو گئے تاہم اداکار شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی بنیاد کیا ہے ؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے ؟