ودیا بالن نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

Last Updated On 01 January,2019 10:58 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن 41 برس کی ہو گئیں۔ یکم جنوری 1978 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک قصبے میں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے شوبز کیریئر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک ویڈیوز سے کیا۔

بالی وڈ میں ودیا نے اپنا ڈیبیو 2005 میں فلم پری نیتا سے کیا جس کے بعد انہیں کامیابیاں ملتی چلی گئیں۔ ودیا بالن نے فلمی دنیا میں کسی کی نقل کی بجائے اپنا منفرد سٹائل اپنایا جس میں انھیں وقتی طور پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم کامیابی ان کا مقدر بنی۔

فلمی کیرئیر میں ودیا نے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ انھیں کینز فلم فیسٹیول میں بطور جج شرکت کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔