ممبئی: (روزنامہ دنیا) شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامرخان اور سلمان خان کیلئے انکے دل میں دوستی سے بڑھ کر بہت عزت ہے۔
شاہ رخ نے انٹرویو کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ جب بھی وہ تینوں ایکساتھ ملتے ہیں یا کہیں بھی ملاقات ہوتی ہے تو وہ کبھی بھی کام سے متعلق بات نہیں کرتے بلکہ پورا وقت ایک دوسرے کیساتھ مذاق کرنے میں نکال دیتے ہیں۔