ممبئی: (روزنامہ دنیا) کترینہ کیف نے فلم زیرو کی تشہیر کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ آپ کب شادی کریں گی؟ لیکن اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔
کترینہ کا کہنا تھا یہ بات ایسی نہیں کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے۔ کترینہ نے کہا شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کر دوں گی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا یہ ایک غیر ضروری عمل ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ میں کنگ خان کے ہمراہ ببیتا کماری کا کردار ادا کر رہی ہیں یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔