ممبئی: (روزنامہ دنیا) بپاشا باسو جلد ٹی وی شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔ دو برس قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی بپاشا باسو آخری بار 2015 میں ہارر فلم "الون" میں نظر آئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بپاشا باسو امریکی ٹی وی شو ’’مین اینف‘‘ کے ہندی ورژن میں بطور میزبان نظر آئیں گی جس میں وہ بالی وڈ کی معروف شخصیات کو مدعو کرکے ان کی نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھیں گی۔ بپاشا اداکارہ ہونے کے ناطے فلم انڈسٹری کے ان تاریک گوشوں سے مکمل واقف ہیں جو عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں، ایسے میں بپاشا بالی وڈ شخصیات سے بہت کچھ اگلوانے میں کامیاب رہیں گی۔
علاوہ ازیں وہ شو میں آنیوالے مہمانوں سے ان سماجی موضوعات پر بھی بات کرینگی جنکے بارے میں لوگ عموماً عوامی مقامات پر بات نہیں کرتے۔ بپاشا کا کہنا ہے کہ یہ شو کرنے کا بہترین وقت ہے ابھی تک شو کا کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم شو اگلے سال کے وسط تک نشر کیا جائیگا۔