'5 خوبیاں جو کم افراد میں پائی جاتی ہیں'

Last Updated On 18 December,2018 10:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بہت سی خصوصیات کے باوجود کچھ انسانوں میں چند خاص صلاحیتیں ہوتی ہیں جو عام انسانوں سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔

 

انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے مگر پانچ جسمانی خوبیاں ایسی ہیں جو کم لوگوں میں ہی پائی جاتی ہیں۔

1: زیادہ تر لوگ جب پانی میں آنکھ کھولتے ہیں تو پانی دھندھلا نظر آتا ہے مگر کچھ افراد میں قدرتی طور پر پانی میں صاف دیکھنے کی قوت ہوتی ہے۔

2: انسانی جسم کا عام درجہ حرارت 36.5C سے 37.5C ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے مگر قطب شمالی میں رہنے والے افراد نقطہ انجماد سے کہیں کم درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

3: زیادہ تر لوگوں کو پرسکون رہنے کے لیے سات سے نو گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے لیکن کچھ افراد کم نیند کے باوجود زیادہ کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں۔


4: اکثر افرادکی ہڈیاں وقت گزرنے کے ساتھ کمزور ہو جاتی ہیں مگر چند افراد کو ساری عمرہڈیوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

5: زیادہ بلندی پر چکر آنا، سر درد، فشار خون میں کمی اور سانس لینے میں دقت عام سی بات ہے، مگر کچھ انسانوں میں فطری طور پر ان سب چیزوں کو برداشت کرنے کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔یہ تمام صلاحیتیں قدرتی طور پر چند افراد میں ہی پائی جاتی ہیں۔
 

Advertisement