ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ میں می ٹو مہم کے ذریعے تہلکہ مچانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے امریکہ واپسی کے لئے تیاری پکڑ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ کئی برس بعد امریکہ سے بھارت واپس آئیں اور اب انہوں نے دوبارہ امریکہ روانہ ہونے کا عندیہ دیدیا ہے۔ تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات پر الزامات لگائے تھے کہ انہیں دس برس قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا گیا۔
ممبئی پولیس سٹیشن میں واقعے کیخلاف دس برس بعد رپورٹ درج کی گئی۔ می ٹو مہم کے الزامات کے سبب نانا پاٹیکر کو مقدمے کی کارروائی کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑے۔