ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پوسٹر میں کنگنا شاہی لباس میں بچے کو گود میں لئے بیٹھی ہوئی ہیں۔ فلم کی کہانی بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی کی ملکہ رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں کنگنا ،رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی کنگنا رناوت پر مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ پر ریاست راجستھان کے برہمن گروپ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فلم میں ان کی رانی یعنی ’جھانسی کی رانی‘ کے نامناسب سین ہیں تاہم کنگنا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔