ممبئی: (روزنامہ دنیا) سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی دوسری سالگرہ کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیمور علی خان کی 20 دسمبر کو دوسری سالگرہ منائی جائیگی جس کیلئے دونوں فنکار کام سے مختصر وقفہ لیکر جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر وائرل ہو گئی ہے جس میں تیمور اپنے والد کے کندھوں پر بیٹھا ہوا ہے۔
یاد رہے سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان بالی وڈ میں قدم رکھ چکی ہیں اور ان کی فلم سمبا 28 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔