ماڈل فاطمہ سہیل اور اداکار محسن عباس میں علیحدگی ہو گئی، خلع کی ڈگری جاری

ماڈل فاطمہ سہیل اور اداکار محسن عباس میں علیحدگی ہو گئی، خلع کی ڈگری جاری

 

شوبز سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی راہیں جدا ہو گئیں. فاطمہ سہیل اور محسن عباس کے درمیان صلح نہ ہوسکی اور بالا آخر فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے فاطمہ سہیل دعوی پر خلع کی ڈگری جاری کر دی. محسن عباس کے مطابق ان کی شادی کا عرصہ چار برس کا تھا لیکن رفاقت صرف ایک سال ہی رہی.

ماڈل فاطمہ سہیل اور محسن عباس اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے. فاطمہ سہیل نے بیان دیا کہ ان کا اپنے شوہر کے ساتھ گزارا ممکن نہیں ہے اسی لیے وہ صلح نہیں کر سکتیں. خلع ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن عباس نے دوسری شادی کے سوال پر کہا کہ ابھی صرف سکون کرنا چاہتا ہوں۔

محسن عباس نے اپنے بچےکے بارے میں کہا کہ بچے کو ماں اور باپ دونوں کے پیار کی ضرورت ہے لیکن وہ اس بارے میں قانونی راستہ اختیار کریں. گے۔