لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان کی جانب سے حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب فیروز خان کی بہن دعا ملک کی جانب سے بھی ایسا اشارہ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیروز اور حمائما ملک کی بہن دعا ملک سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔ میزبان کے سوال کے جواب میں دعا ملک کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایسی ہی ٹوئٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے اور میرے بعد ہمائمہ کی باری ہوگی۔
گلوکارہ دعا ملک نے کہا کہ اس فیصلے میں سب سے زیادہ اثرورسوخ اللہ کی ذات کا ہے، اور اب ہمارا روحانیت سے ایک گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تمام بہن بھائی سیلف میڈ ہیں، ہم سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخلوق سے جب اصل محبت کی سمجھ نہیں آتی تو پتہ چل جاتا ہے کہ حقیقی محبت کیا ہے۔
انٹرویو میں دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ لوگ شوبز چھوڑ دیں گے تو اپنی زندگی کا گزر بسر کیسے کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں دعا ملک کہتی ہیں کہ جیسا کہ مولا علیؑ نے کہا ہے کہ اس چڑیا کی طرح زندگی گزارو جو رات میں منہ میں اگلے دن کے لیے اناج کا دانہ لے کر نہیں سوتی اور اللہ اس چڑیا کو کس طرح زندہ رکھتا ہے، ہم بھی اس چڑیا کی طرح ہی زندگی گزاریں گے۔
- my fans have been waiting for a statement from me. I announce that I quit the showbiz industry and will only act and provide my services for the teaching of Islam through this platform if needed else anything but this InshAllah,Request you all to pray for me and my loved ones.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 6, 2020
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق اداکار فیروز خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ میرے مداح اس حوالے سے میرے بیان کا انتظار کررہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔