کورونا وائرس: علی ظفر کا قرنطینہ کے دوران دماغی و جسمانی طور پر فٹ رہنے کی ضرورت پر زور

کورونا وائرس: علی ظفر کا قرنطینہ کے دوران دماغی و جسمانی طور پر فٹ رہنے کی ضرورت پر زور

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار علی ظفر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کے جم میں نظر آرہے ہیں۔

انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ اپنے گھر میں جو بھی مشین آپ کو میسر ہے اس سے ورزش ضرور کریں، آپ کو آن لائن بہت سے ٹیوٹوریلز مل جائیں گے جو بتائیں گے کہ قرنطینہ یا سیلف آئسولیشن کے دوران فٹ کیسے رہا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب مل کر اس وبا سے کسی سپر ہیرو کی طرح لڑیں گے، آپ کا فیورٹ سپر ہیرو کون سا ہے؟

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں لوگ گھروں میں بند ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں، ایسے میں فنکاروں سمیت ہر شخص نئے نئے مشغلے اپنا کر اور اپنے مختلف شوق پورے کر کے اپنا وقت گزار رہا ہے۔