انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ ریلیز کردیا گیا۔
میرا نام کشمیر ہے کے نام سے نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے جسکی ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ نغمہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
یہ نغمہ ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے جب کہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز گایا ہے۔
ترک نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے ہے ۔
نغمے کی ویڈیو میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہد اور پاکستان سے محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔
Keşmir, onlarca adımızdan biri.
— Aziz Babuşcu (@ABabuscu) June 10, 2020
Kudüs gibi, Saraybosna, Arakan, Halep gibi.
Mazlumların şarkılarını en iyi biz biliriz. #Keşmir in şarkıları ölümden, katliamdan bahsediyor.
Bu şarkılar duyulsun ve sözleri değişsin diye...
Şarkının tamamı için.https://t.co/dAY1PbIjax pic.twitter.com/kj2U84mnJh
سوشل میڈیا پر اس نغمے کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے اور مظلوم کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھانے پر ترک موسیقار کی تعریف کی جارہی ہے اور سب کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔