کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کراچی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے کراچی کی سڑکوں کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کے باعث نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ جب بھی دُنیا کے ساتویں بڑے شہر یعنی کراچی میں بارش ہوتی ہے تو پورے شہر کو ناقص صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
We get some #karachirain & the 7th largest city in the world grinds to a halt. Roads flood,Cars drown,people get electrocuted,power outages ! SINDH Govt,DHA, Cantt Board.. pls get your act together & resolve this now! We generate the most revenue in the country we deserve better! pic.twitter.com/piLxGK8j9k
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 17, 2020
مہوش حیات نے لکھا کہ گزشتہ روز کی بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جن میں لوگوں کی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں، شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
اداکارہ نے حکام اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم کراچی کے نظام کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ اُنہوں نے لکھا کہ کراچی شہر پورے ملک میں سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرتا ہے لہٰذا کراچی کے شہریوں کو وہ سب دیا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔