قربانی کیلئے تگڑے جانور کی تلاش کیلئے شوبز ستاروں نے مویشی منڈی کا رخ کر لیا

Last Updated On 30 July,2020 04:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شوبز شخصیات بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے جذبے سے سرشار ہے، قربانی کے لئے خوبصورت اور تگڑے جانور کی تلاش کیلئے شوبز ستاروں نے مویشی منڈی کا رخ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کی آمد آمد ہے، شوبز ستارے بھی مویشی منڈی جا پہنچے۔ فنکاروں نے قربانی کے لئے خوبصورت، موٹے اور تگڑے بیل اور بکروں کو پسند کیا۔

اداکارہ سدرہ نور اور سرفراز وکی نے بیل پسند کیا اور اس کا نام جیمز بانڈ رکھ دیا، مگر ان کی نظریں بادشاہ نامی بیل پر بھی جمی رہیں۔ دونوں بیل اور بکروں کے ساتھ اٹھکیلیاں بھی کرتے رہے۔

فیشن انڈسٹری سے وابستہ ماڈلز بھی پیچھے نہ رہیں۔ فیشن آئی کون مریم کے من کو بیل بھائے تو ماڈل فیری بٹ کو بکرے پسند آئے۔

شوبز شخصیات نے قربانی کے لئے خوبصورت جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں اور خود کو بھی مانوس کرلیا۔
 

Advertisement