قوم کو 1965 والے جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے: حمیرا ارشد

قوم کو 1965 والے جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے: حمیرا ارشد

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ملک بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا، ماؤں نے ملک کے لئے اپنے لخت جگر قربان کئے ، آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہمیں تجدید عہد کرنا چاہئے کہ ہم وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اس کی ترقی کیلئے دل وجان سے کام کرینگے۔