عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

Published On 10 November,2020 10:55 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، انہوں نے صحت یابی کی دعائیں کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا صحت یابی کے بعد کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم اورمداحوں کی دعاؤں کے باعث کورونا رپورٹ منفی آ گئی ہے ۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وبا کی دوسری لہر کے دوران وبا میں شدت کے سبب کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں ، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

عثمان مختار میں کوروناوائرس کی تشخیص گزشتہ ماہ 29 اکتوبر کوہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر آنے کے سبب حکومت نے وفاقی دارالحکومت سمیت لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

 

Advertisement